جتنی پیشیاں نواز شریف نے بھگتیں وہ سب کے سامنے ہیں، مفتاح اسماعیل

  جتنی پیشیاں نواز شریف نے بھگتیں وہ سب کے سامنے ہیں، مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں 50لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔جتنی پیشیاں نواز شریف نے بھگتیں وہ سب کے سامنے ہیں  نمائش چورنگی پر محمدی بلڈ بینک کے دورہ کے موقع  پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے محمدی بلڈ بینک کے مختلف شعبوں اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا  مفتاح اسماعیل نے کہاکہ محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں،محمدی بلڈ بینک کی جانب سے ضرورت مندوں کو خون فراہم کرنا انسانیت کی خدمت ہے حکومت سے درخواست کروں گاکہ محمدی بلڈ بینک کے ساتھ تعاون کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت  نوکریاں دے سکتی ہے اور نا ہی صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اگر کوئی ادارہ کام کر رہا ہے تو صوبائی اور وفاقی حکومت ان کے ساتھ تعاون کرے یہ پرائیویٹ عطیات سے چلتا ہے جیکب آباد میں برانچ کھول رہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی مدد کرے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مخیر حضرات جو ویلفیئر کے کاموں میں ساتھ دے رہے ہیں وہ بڑا کام کر رہے ہیں  انہوں نے کہاکہ جس جج نے غلط فیصلہ دیا اس کوتو نوکری سے نکال دیا گیاجبکہ نواز شریف کو جیل میں ڈال دیاگیا، مفتاح اسماعیل نے کہاکہ جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں 50لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور دو کروڑ سے زیادہ لوگ غربت کے نیچے دب گئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل