سندھ حکومت کا مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا کراچی کی مختلف شاہراہوں کی تزین و آرائش کا فیصلہ، حکومت سندھ آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن کریگی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بدھ کو کھارادر وزیر مینشن، اولڈ سٹی ایریا ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کے فوری بعد آئی آئی چندریگر روڈ کی بیوٹیفیکیشن کا کام شروع کیا جائیگا آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف سوریج نظام کو بھی درست کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کھارادر میں وزیر مینشن کے اطراف سوریج کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے وزیر مینشن کے اطراف ترقیاتی کاموں کو بھی مکمل کیا گیا ہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کا ترقی کا سفر جاری ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کئے جانے کے باوجود اپنے وسائل سے ترقیاتی کام کررہے ہیں شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران اور پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے گزری پولیس اسٹیشن میں ڈی آجی ساتھ جاوید اکبر ریاض اور ایس ایس پی ساتھ زبیر نوید شیخ، ایس پی صدر زاھدہ پروین کے ہمراہ جدید طرز کے رپورٹنگ روم کا افتتاح کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جدید رپورٹنگ روم سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا ہم کراچی کے مختلف تھانوں میں رپورٹنگ روم کو جدید بنائینگے بیرسٹر مرتضی وہاب کو ضلع جنوبی میں کرائم کنٹرول اور دیگر امور پر ڈی آ جی ساتھ نے بریفنگ بھی دی ترجمان سندھ حکومت نے پولیس کی کارگردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ پولیس کے جوانوں پر فخر ہے پولیس اپنی جان کے نذرانے دیکر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے رپورٹنگ رومز کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ان رپورٹنگ رومز میں کمپلینز کے نظام کو ڈیجٹیائیز کیا گیا ہے۔