کراچی،ڈیفکلریا کے وفد کی بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات

      کراچی،ڈیفکلریا کے وفد کی بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس  ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈیفکلیریا کے صدر زبیر بیگ کی قیادت میں وفاقی وزیر قانون وانصاف ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی،تفصیلات کے مطابق ڈیفکلیریا کے صدر صدر زبیر بیگ  کی قیادت میں سینئر ریئلٹر عبدالسمیع خان،سابق صدر ڈیفکلیریا راجہ مظہر حسین،جنرل سیکریٹری ڈیفکلیریا محمد امتیاز صدیقی،سینئر نائب صدر رضا ہاشمی،نائب صدر ڈیفنس سید ثاقب شاہ،نائب صدر کلفٹن عمران امان اللہ، فنانس سیکریٹری محمد یونس رضوی،میڈیا سیکریٹری احسن خان، زون ممبر شعیب پاریکھ اورفیصل قادری نے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹرفروغ نسیم  سے ملاقات کی،اس موقع پر ریئلٹرز کے وفد نے وفاقی وزیر کو ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،ڈیفکلیریا کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر کو ایف اے ٹی ایف اور سیکشن 203-Aپر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی مسائل کا شکار ہے اس پر حکومت کی جانب سے عائد کردہ بے جا بندشوں سے ملکی معیشت کو مزید نقصان اور وزیراعظم پاکستان کے معاشی ترقی کا ویژن بھی شدید متاثر ہوگا،انہوں نے وفاقی وزیر کو ریئلٹرز کی رجسٹریشن کے دیرینہ مطالبے اور ریئلٹرز کونسل کے قیام کی بھی تجویز پیش کی،اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کی سب سی بڑی ایسوسی ایشن ڈیفکلیریا  کی اپنے پیشے سے وابستہ افراد کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجربرادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تعمیراتی شعبے کی ترقی  کیلئے خصوصی  مراعات کا اعلان کیا،انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے کہ آپ کی پیش کردہ تجاویز اورمسائل جلد حل  کئے جائیں گے۔