مون سون، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ریسکیو ٹیم کی مشقیں 

مون سون، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ریسکیو ٹیم کی مشقیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کراچی پولیس کی جانب سے لوگوں کو پانی سے نکالنے کی مشقیں کی گئیں۔کراچی پولیس کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ عملی مظاہرہ کرنے منوڑہ پہنچ گیا۔ جہاں جدید سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ریسکیو یونٹ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی مظاہرہ کیا۔ مشقوں کے دوران جوانوں نے ڈوبنے والوں کو بچانے کیلئے چھوٹی کشتیاں لیں اور پانی میں کود گئے۔ٹیم بارشوں میں چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ نشیبی علاقوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔ ڈی آئی جی مقصود احمد کی سربراہی میں یہ یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے حالیہ دنوں یونٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔مقصود احمد نے کہاکہ پیشگوئی کے مطابق مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوزتربیت یافتہ ہیں، لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے، ریسکیویونٹ خصوصی کشتیوں کے ہمراہ نشیبی مقامات پر موجود ہوگا۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سیکیورٹی اینڈایمرجنسی ڈویژن کے ماتحت یونٹس الرٹ ہوں گے۔