سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب پر مظاہرہ 

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب پر مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شمالی سندھ میں صحافی برادری کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے خلاف سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں صحافی برادری کی کثیر تعداد نے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یوجے کے جلال الدین بھیو، سکھر پریس کلب کے یاسر فاروقی سمیت دیگر رہنماؤں کی قیادت میں مظاہرہ کیا اور شمالی سندھ کے چھوٹے قصبوں گھوٹکی، خیرپور، نوشہرپروز، شکار پور، جیکب آباد، کندہ کوٹ سمیت تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں مظاہروں کی کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحافیوں کے لئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن گیا ہے۔  سندھ میں صحافیوں کے خلاف سازش کا آغاز کیا جائے، پولیس کو اسلام کوٹ کے علاقے تھرپارکر میں مظاہروں کی کوریج کے دوران مبینہ تشدد کے الزام میں صحافیوں نے نشانہ بنایا گیا ہے جس کی شدید  الفاظ میں مذمت کرتے ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافی برادری پر تشدد کے بعد  اس وقت تک پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے سندھ بھر کی صحافی برادری میں شدید غم و حصہ پایا جاتا ہے، صحافی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اسلام کوٹ شہر کی کوریج میں صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔  ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔