شیخو پورہ، مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان، بیوپاری سراپ احتجاج 

شیخو پورہ، مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان، بیوپاری سراپ احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   شیخوپورہ (سلمان ارشد شیخ سے)شیخوپورہ کی ماڈل مویشی منڈی مسائل کا گڑھ بن گئی، عیدالالضحیٰ کیلئے قربانی کی خاطر فروخت کیلئے لائے جانے والے مویشی پانی کی عدم فراہمی کے باعث بیمار پڑنے لگے، صفائی ستھرائی کی صورتحال نہایت ابتر، فی کس جانور ایک سو سے تین سو روپے تک وصول کرنے کے باوجود بنیادی سہولیات کا فقدان، ٹھیکیداروں کی چاندی، دور دراز سے آئے جانوروں کے بیوپاری سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور درکار سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ،بتایا گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کی ماڈل مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے مویشی منڈی کے ٹھیکیدار ڈبل سے بھی زیادہ وصولی کررہے ہیں مگر انہیں کسی طرح کی کوئی سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں، بجلی ہمہ وقت غائب رہنے کے باعث دن کے اوقات میں بیوپاریوں کو شدید گرمی میں وقت کاٹنا پڑ رہا ہے جبکہ رات کے وقت انکے مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں اور گھپ اندھیرے میں بیوپاریوں کو اپنے جانوروں کے ساتھ رات جاگ کر گزارنا پڑتی ہے، جانوروں کو پلانے کیلئے بھی پانی میسرنہیں کبھی کبھار دن بھر میں ایک بار آدھ گھنٹے کیلئے پانی فراہم کیا جاتاہے مگر پانی کے حوض گندگی سے اٹے ہونے کے باعث جانوروں کوپلانے کے قابل نہیں ہوتا جس کے باعث بیوپاریوں کو پانی باہر سے خرید کر جانوروں کا پلانا پڑ رہا ہے، صفائی ستھرائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی،جگہ جگہ جانوروں کے فضلہ اور بیکار چارے کے ڈھیر لگے ہیں۔ بیوپاریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے
مویشی منڈی

مزید :

صفحہ آخر -