حج کی تیاریاں، مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل

حج کی تیاریاں، مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ(آئی این پی)حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، عالمی وبا کورونا کے باعث اس سال بھی صرف 60ہزار مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے، عازمین میں 150ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں،سعودی حج منتظمین کا کہنا ہے کہ دوران حج ویکسی نیشن اور سماجی فاصلے کی خاص طور پہ مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
حج تیاریای

مزید :

صفحہ آخر -