افغان طالبان عوام کو بے گھر کرکے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

افغان طالبان عوام کو بے گھر کرکے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں ، ہیومن رائٹس واچ
افغان طالبان عوام کو بے گھر کرکے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کی صورتحال پر بیان جاری کر دیا ، اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان عوام کو بے گھر کرنے کے بعد ان کے گھروں کو نذر آتش کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے افغان عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں افغان شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ باغ شرکت قندوز سے افغانیوں کو دو گھنٹوں میں گھر خالی کرنے کا کہا گیا ، گزشتہ ہفتے تقریبا 600 افغان خاندان زبردستی بے گھر کئے گئے ۔
افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت کے حامی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں ، طالبان جنگجو افغان عوام کے گھروں کو لوٹ کر جلا رہے ہیں ۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغان حکومت کے حامیوں پر طالبان کے حملے مستقبل کے مظالم کی انتباہ ہیں ، طالبان قیادت جنگجوؤں کی بد سلوکی روک سکتی ہے مگر وہ ایسا کرتی نظر نہیں آرہی ۔