مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ ، حملہ آور گرفتار

مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ ، حملہ آور گرفتار
مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ ، حملہ آور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمان پر چاقو سے حملہ کیا گیا مگر گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق حملہ آور نے نماز فجر کے بعد مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں بات کرنے کا کہاجس پر مفتی تقی عثمان اس کے ساتھ ایک طرف ہو گئے جہاں حملہ آور نے چاقو نکال کر مفتی تقی عثمانی پر حملہ کر دیا مگر گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے آور کو پکڑ لیا ۔حملے میں مفتی تقی عثمانی کو کوئی گزند نہیں پہنچا ، حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم کراچی کے علاقے گلستان جوہر کا رہنے والا ہے اور بظاہر ذہنی پریشان لگتا ہے ۔ سماء سے گفتگو میں  مفتی زبیر نے بتایا کہبعد نماز فجر ملزم نے مفتی تقی عثمانی سے بات کرنے کی کوشش کی ، ملزم نے جیب سے خنجر نکالا اور واپس رکھ لیا کہ اس دوران گارڈ نے فوری ملزم کو دبوچ لیا۔

مزید :

اہم خبریں -