بغداد میں امریکی سفارتخانے پر تین راکٹ فائر 

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر تین راکٹ فائر 
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر تین راکٹ فائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بغداد میں امریکی سفارتخانے پر تین راکٹ فائر کئے گئے ، راکٹ سفارتخانے کو تو نقصان نہ پہنچا سکے البتہ گرین زون میں گرے جس سے دھماکے ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے پر تین راکٹ داغے گئے ، راکٹ سفارتخانے کو نشانہ نہ بنا سکے اور اس سے ملحقہ گرین زور میں گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے ۔ عراق میں امریکی فوج اور سفارتخانوں پر حملوں کا الزام ایران نواز مسلح جتھوں پر عائد کیا جاتا ہے ۔ عراق میں امریکی فورسز کے 2500سپاہی تعینات ہیں ، انہیں اس سال قریب 50بار نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ گزشتہ کچھ ایام میں حملوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے ۔ بدھ کے روز مغربی صوبے عنبر میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہوائی اڈے پر 14راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ۔عراقی فورسز کے مطابق راکٹ لانچر آٹے کے تھیلے لے جانے والے ٹرک کے اندر چھپایا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس گروپ کا کہنا ہے کہ شیعہ عسکریت پسند گروپ ”المہندیس کا بدلہ“ بریگیڈ زنے حملوںکی ذمہ داری لی ہے اور ناجائز قبضے کو شکست دینے کا اظہار کیا ہے ۔ عسکریت پسند گروپ کا نام عراق کے نیم فوجی اتحاد کے حشد الشعبی ابو مہدی المہندیس کے نام پر رکھا گیا ہے جو گزشتہ برس ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا ۔
گزشتہ ماہ کے اختتام پر امریکی عراق اور شام میں ایران نواز جنگجوو¿ں کے خلاف فضائی حملے کئے تھے ۔