عثمان کاکڑ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: اہالیانِ ریاض کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس

عثمان کاکڑ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: اہالیانِ ریاض کے زیراہتمام ...
عثمان کاکڑ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: اہالیانِ ریاض کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سنئیر رہنما اور سابق سینٹر عثمان خان کاکڑ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب منعقد کی گئی.  اہالیانِ ریاض کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور عثمان خان کاکڑ کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی. 

تعزیتی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر خالد اکرم رانا، سردار شعیب، مرزا منیر بیگ مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف، جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید، قومی وطن پارٹی کے کوارڈینیٹر اقبال ودود، پاک سرزمین پارٹی کے صدر حنیف بابر، جمعیت اہل حدیث کے سنئیر رہنما فیصل علوی، نیشنل پارٹی کے رہنما حفیظ بلوچ، اے این پی کے رہنما انعام خان ،جمعیت علمائے اسلام ف کے قاری ممتاز اور اہالیان ریاض کے سرپرست اعلیٰ قاضی اسحاق میمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کاکڑ بلوچستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک توانا آواز تھے انہوں نے جہاں خدمت کی سیاست کو اپنا شعار بنایا وہیں صوبے کی فلاح و بہبود کے لئے بھی آواز بلند کرتے رہے انہوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری انداز کے ساتھ پاکستان کی تمام اکائیوں کو یکساں حقوق دینے کی بات کی اور ملک کو متفقہ آئین کے مطابق چلانے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہے. 

مقررین نے مزید کہا کہ عثمان کاکڑ کی وفات سے بلوچستان کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے اور عثمان خان کاکڑ کی سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا. 

مقررین نے مطالبہ کیا کہ عثمان خان کاکڑ کی موت کے حوالے سے جو ابہام پایا جاتا ہے اسکو فی الفور ختم کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو جلد از جلد مکمل کرکے منظر عام پر لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -