فجر کے بعد ایک شخص نے ملاقات کا کہا ، ملاقات کیلئے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال لیا، مفتی تقی عثمانی نے بیان جاری کر دیا

فجر کے بعد ایک شخص نے ملاقات کا کہا ، ملاقات کیلئے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال ...
فجر کے بعد ایک شخص نے ملاقات کا کہا ، ملاقات کیلئے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال لیا، مفتی تقی عثمانی نے بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مفتی تقی عثمانی پر حملے کے معاملے پر مفتی صاحب کا آڈیو بیان بھی آگیا ، مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل محفوظ ہوں ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مفتی تقی عثمانی نے واقعے سے متعلق آڈیو بیان میں کہا کہ فجرکے بعدایک شخص مجھ سے ملنے آیا اور علیحدگی میں ملاقات کا کہا ، میں ملاقات کیلئے کھڑا ہوا تو اس نے چاقو نکال لیا ، قریب کھڑے ساتھیوں نے فوری ملزم کو پکڑ لیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل محفوظ ہوں ، متعلقہ ادارے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -