بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے: عبدالمجید مغل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے: عبدالمجید مغل
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے: عبدالمجید مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہر جنرل الیکشن کے موقع پر لاکھوں ووٹ کاسٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں ایک کروڑ کے قریب پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں جن میں لاکھوں لوگ ووٹ کے اہل ہیں اور ووٹ دینا چہاتے ہیں لیکن کاروباری مجبوریوں کی وجہ سے ملک نہیں جاسکتے لہٰذا ایسے اوورسیز ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا حق ضرور دیا جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب جنرل الیکشن ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ انہیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے لیکن اس پر زورمطالبہ کی طرف توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے لاکھوں ووٹ ضائع چلے جاتے ہیں۔ عبدالمجید مغل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور بیرون ملک ہی ووٹ کاسٹ کر نے کا بندوبست کیا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنے پسندیدہ نمائندوں کا چناﺅ کرسکیں۔