یورو کپ میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

یورو کپ میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی
یورو کپ میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن) یورو کپ میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ،  میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

انگلش ٹیم کے کپتان نے پنالٹی کک پر فیصلہ کن گول کر کے انگلینڈ کی ٹیم کو 1966کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ کے فائنل تک رسائی دلا دی ، جس پر  برطانیہ بھر میں جشن منایا گیا۔

دوسری جانب ایونٹ سے باہر ہونے پر ڈنمارک میں فضا سوگوار ہے ،  برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  اور شہزادہ ہیری سمیت ڈنمارک کے شاہی خاندان کے افراد نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

یورو کپ  میں دوسرے  سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا،  ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے میچ کے 30 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی مگر  39 ویں منٹ میں ڈنمارک کے سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر  ساری محنت خاک میں ملا دی ۔

مزید :

کھیل -