دبئی میں پکڑی گئی ماڈلزنے اب یوکرینی فٹ بال ٹیم کی حمایت کیلئے شرمناک فوٹو شوٹ کرادیا

دبئی میں پکڑی گئی ماڈلزنے اب یوکرینی فٹ بال ٹیم کی حمایت کیلئے شرمناک فوٹو ...
دبئی میں پکڑی گئی ماڈلزنے اب یوکرینی فٹ بال ٹیم کی حمایت کیلئے شرمناک فوٹو شوٹ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) رواںسال دبئی میں ایک ہوٹل کی بالکونی میں برہنہ فوٹوشوٹ کرانے والی یوکرین کی ماڈلز نے اب اپنے ملک میں ویسا ہی شرمناک فوٹوشوٹ کراڈالا، رہائی کے بعد اب گزشتہ دنوں یورو2020میں انہوں نے اپنے ملک یوکرین کی فٹ بال ٹیم کی حمایت کے لیے ایک برہنہ فوٹوشوٹ کرایا، جب یوکرین اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل ہونے جا رہا تھا۔
 دی مرر کے مطابق دبئی میں برہنہ فوٹوشوٹ کرانے کے بعد ان ماڈلز کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا تاہم چند دن قید میں رکھنے کے بعد ہی انہیں رہا کرکے واپس یوکرین بھیج دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے یوکرین کو چار صفر سے شکست دے ڈالی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جس پر اب ان ماڈلز نے ایک بار پھر انگلینڈ کی ٹیم کی حمایت میں برہنہ فوٹوشوٹ کراڈالا ہے۔
 اب کی بار ان ماڈلز نے اپنی پشت اور گالوں وغیرہ پر انگلینڈ کا جھنڈا بنوا کر فوٹوشوٹ کرایا۔ یہ فوٹوشوٹ کرانے والی ماڈلز میں 27سالہ ماڈل یانا گرابوشچکو اور 18سالہ ڈیانا اکسانیش بھی شامل تھیں۔ یہ دونوں بھی دبئی میں قید رہیں۔ یانا، جو ماڈلنگ کے علاوہ پیشہ ور وکیل بھی ہے، کا کہنا تھا کہ ”ہم یوکرین کی ٹیم کی حمایت کر رہی تھیں مگر اب وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے تو ہم انگلینڈ کی حمایت کر رہے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہی یہ ٹورنامنٹ جیتے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -