ایڈز کے مریض کا دو لڑکیوں پر حملہ، ایک کو چہرے پر کاٹ لیا

ایڈز کے مریض کا دو لڑکیوں پر حملہ، ایک کو چہرے پر کاٹ لیا
ایڈز کے مریض کا دو لڑکیوں پر حملہ، ایک کو چہرے پر کاٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایچ آئی وی کے مریض نے دو لڑکیوں پر حملہ کر دیا اوردانستہ طور پر وائرس منتقل کرنے کے لیے ان میں سے ایک لڑکی کے چہرے پر کاٹ ڈالا۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس 54سالہ ملزم کا نام جیمز گیشیگی بتایا گیا ہے جو سڑک پر جا رہا تھا کہ سامنے سے متاثرہ لڑکیاں آ گئیں۔ دونوں لڑکیوں نے اس سے بچ کر گزرنے کی کوشش کی تاہم اس نے دونوں کو پکڑ لیا اور زبردستی ایک کے ماتھے پر بوسہ دیا اور دوسری کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دانتوں سے کاٹ ڈالا۔ 
رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کے گال پر ملزم نے اس قدر کاٹا کہ گہرا زخم آ گیا اوراس سے خون بہنے لگا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے نتیجے سے معلوم ہوا کہ خوش قسمتی سے لڑکی میں ایچ آئی وی منتقل نہیں ہوا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کینٹر بری کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا تھا جہاں سے اب اسے 4سال اور 7ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -