پنجاب حکومت نے ایک اور ضلع کو سیف سٹی پراجیکٹ سے آراستہ کردیا

پنجاب حکومت نے ایک اور ضلع کو سیف سٹی پراجیکٹ سے آراستہ کردیا
پنجاب حکومت نے ایک اور ضلع کو سیف سٹی پراجیکٹ سے آراستہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ابائی شہر ڈی جی خان کو سیف سٹی پراجیکٹ سے آراستہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے سمارٹ سٹی پراجیکٹ آپریشنل کرنے پر  ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک کو شاباش دی ہے اور انکی کارکردگی کو سراہا ہے۔ سمارٹ سٹی پراجیکٹ آپریشنل کرنے پر کارکردگی کو سراہا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ ضلع میں جرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ  امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں خصوصی سہولت کا باعث بنے گا۔ سیف سٹی لاہو رکی طرز پر ڈیرہ غازی خان میں سمارٹ سٹی جرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ اور مانیٹرنگ کے حوالے سے انقلابی پراجیکٹ ثابت ہوگا کیونکہ اس پراجیکٹ کے تحت نہ صرف تمام شہر میں حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ پولیسنگ سے متعلقہ تمام امور کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کردیا گیا ہے۔  سمارٹ سٹی کے قیام کا مقصدپولیسنگ کی تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے عوام الناس کیلئے مہیا کرناہے جس سے نہ صرف کرائم میں واضح کمی ہوگی بلکہ ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی۔
عمر سعید ملک کا  کہنا تھا کہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ 15سسٹم کو بھی سمارٹ سٹی کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے جہاں پر تین شفٹوں میں سمارٹ سٹی کا عملہ اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اسکے علاوہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کیمروں کے ذریعے تمام تھانوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔ کسی بھی مشکوک شخص یا مشکوک گاڑی کی صورت میں فیلڈ میں محافظ فورس کے اہلکاروں کو فورا میسج دیا جاتا ہے جو فوری چیک کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -