وزیراعظم کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

وزیراعظم کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
وزیراعظم کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد عمیر)تھانہ اسلام پورہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کی مدعیت میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ  ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاءکے خلاف  درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کےتحت تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ مدعیہ شہزادی نرگس کے مطابق  اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی۔ حسان نیازی نے سابقہ شوہراور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی،مجھے   احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق  مقدمہ میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت چھ دفعات لگائی گئی ہیں۔مقدمہ میں حسان نیازی کے چار سے پانچ نامعلوم ساتھی بھی نامزد ہیں۔