ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکا کھیل اختتام پذیر

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکا کھیل اختتام پذیر
ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکا کھیل اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہیڈنگلے (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں 4وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنالئے۔

عثمان خواجہ 43سکور پر اپنی وکٹ گنوابیٹھے ، مارنوس نے 33رنز بناسکے، جبکہ وارنر اور سمتھ بالترتیب 2اور 1رن بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے دو شکار کئے، براڈ اور ووکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔قبل ازیں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 237رنز تک محدود رہی اور پویلین لوٹ گئی۔ انگلش بلے بازوں میں بین سٹوک 80رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے 6بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارش نے دو جبکہ مارش اور ٹوڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -