ذکاء اشرف نے آئی سی سی میٹنگز کے لیے تیاری مکمل کرلی

ذکاء اشرف نے آئی سی سی میٹنگز کے لیے تیاری مکمل کرلی
 ذکاء اشرف نے آئی سی سی میٹنگز کے لیے تیاری مکمل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگز کے لیے تیاری مکمل کرلی۔جیو نیوز کے مطابق  ذکاء اشرف نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں آج مصروف دن گزارا، انہوں نے مختلف شعبوں پر بریفنگ لی۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کپتان راشد لطیف سے بھی ملاقات کی۔

ذکاء اشرف کا فی الحال سارا فوکس آئی سی سی میٹنگز پر ہے، جن میں پاکستان کے موقف سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے تیاری مکمل کرلی ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کل رات سلمان نصیر اور فیصل حسنین کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ روانہ ہوں گے۔ آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے تاہم فوری طور پر مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں تبدیلیوں کا امکان نہیں۔ ذکاء اشرف دراصل پی سی بی میں دور حاضر کے کرکٹرز کو آگے لانے کے خواہشمند ہیں، وہ اس حوالے سے محمد حفیظ اور مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -