توہین قرآن پاک کے مرتکب عناصر کو سزا دی جائے،بزنس ایسوسی ایشن

توہین قرآن پاک کے مرتکب عناصر کو سزا دی جائے،بزنس ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین لاہور بزنس ایسوسی ایشن شیخ تنویر، وائس چیئرمین سہیل محمود بٹ، صدر رانا کاشف، جنرل سیکرٹری عرفان مغل، رانا سمیع، رانا شاہد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ امن عالم کو سبوتاژ کرنے کی مذموم ترین کوشش ہے۔ کروڑوں مسلمانوں کے دل اس شرمناک حرکت سے بے حد دکھی اور افسردہ ہیں۔ اقوام متحدہ  مسلمانوں کیخلاف ہونے والی اس دہشتگردی اور انتہا پسندی کا راستہ روکے۔ سویڈن میں قرآن مجید نذر آتش کرکے مسلمانوں کو شدید تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر آواز اٹھاکر مسلمانوں کے رنجیدہ جذبات پر مرہم رکھے۔ قرآن مجید کے تحفظ اور کتاب مجید کی حفاظت کیلئے ہم کبھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ حکومت پاکستان اور اسلامی ممالک قرآن مجید کی اس بے حرمتی کیخلاف متحد ہوکر کھڑے ہوں۔ اسلامی ممالک توہین قرآن مجید کے مرتکب عناصر کیخلاف سخت ترین لائحہ عمل اپنائیں۔ امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا راستہ روکا جاسکے۔

مزید :

کامرس -