مانگا منڈی میں یوم تقدس قرآ ن مذہبی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا
مانگامنڈی(نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) سویڈن میں قرآن مجید کو جلانے اور بے حرمتی کے خلاف مانگا منڈی میں بھی احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت دینی،سیاسی،تاجرو صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے کی۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن حکومت کے ساتھ فوری سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کر والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ریلیؒ میں رانا سعید احمد،عبدالغفور بھٹی،اویس بھٹی ایڈووکیٹ، صدر نیشنل پریس کلب شیخ محمد لطیف، جنرل سیکرٹری طارق بندیشہ، مانگا پریس کلب کے صدر شیخ حاجی میاں محمد عامر جاوا، عطاء اللہ بھٹی، سینئر صحافی ملک ممتاز حسین، مرکزی پریس کلب ذیشان علی بھٹی، ملک مشرف حسین، سٹی پریس کلب کی طرف سے ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر محمد ارشد، تاجر برادری کی طرف سے محمد آصف رشید محمود، محمد اقبال، محمد اشرف بھٹی،نثار احمد چشتی، شیخ محمد عامر، شیخ بشیر احمد، عمران اسلم کے علاؤہ سینکڑوں کی تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔