قرآن مجید کو عملی طور پر زندگی کا حصہ بنانا ہو گا،پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن

  قرآن مجید کو عملی طور پر زندگی کا حصہ بنانا ہو گا،پبلک ریلیشنز ویلفیئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) لاہور کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ کی تنظیم پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مزمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے  مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن سے مکمل بائیکاٹ کرنا ہو گا۔ ایسوسی ایشن ترجمان نے کہا کہ ہمیں آج سے عہد کرنا ہو گا کہ قرآن کو روزانہ پڑھیں اور اس پر عمل کریں تاکہ عملی طور پر قرآن مجید ہماری زندگیوں میں نظر آئے۔ پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی،اطہر اعوان سینئر وائس چیئرمین،کامران ملک وائس چیئرمین،مصطفی کمال پاشا صدر،ڈاکٹر مصطفی کمال سینئر نائب صدر،مہر عبدالرؤف نائب صدر،سید علی بخاری سیکرٹری جنرل،زولفقار علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،میاں کرامت علی سیکرٹری انفارمیشن،افتخار رسول سیکرٹری مالیات،منشا قاضی جوائنٹ سیکرٹریاور بانی اراکین خرم شہزاد پنجاب یونیورسٹی،ڈاکٹر تنویر قاسم ہائر ایجوکیشن، سیدعارف گیلانی سٹی گورنمنٹ لاہور،عثمان غنی سعادت گروپ،فیصل مجیب الرحمن شامی،عمران مقبول ترجمان کمشنر،۔فرخ ترجمان نادرہ،سیدقسیم ترجمان لاہور ایوی ایشن،سید علی رضا محمد یعقوب مہر ترجمان یو ایم ٹیلاہور اور تمام ممبران نے پر زور مزمت کرتے ہوے اکٹھے ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔