سویڈن کے گستاخ ملعون کو پھانسی دی جائے،پیر مصطفی اشرفرضوی
لاہور(پ ر)عالمی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور امیر دارالعلوم حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو پھانسی دی جائے۔قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے اور ناموس رسالت ؐ کی حفاظت کیلئے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم حزب الاحناف دادربار روڈپراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں ناظم اعلیٰ حزب الاحناف پیر سید حیدر مصطفےٰ رضوی، مولانا محمد طفیل، پیر محمد مشتاق احمد چشتی، پیر مراد احمد رضوی، مفتی ثاقب گولڑوی، چوہدری عبدالمجید،مولانا محمد ریاض کھرل، مولانا محمد اصف جامی،قاری سعید احمد،علماء مشائخ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔