سویڈن حکومت فوری طور پر مسلم امہ سے معافی مانگے،ارشد گردیزی
لاہور(پ ر)قرآن ایک زندہ حقیقت اور اللہ کی آخری کتاب ہے جسکے بعد کوئی کتاب نہیں جو کہ رہتی دنیا تک ہدایت کا سر چشمہ ہے حضورؐکی ناموس اور قرآن کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان خیا لات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت امیر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب پیر سید ارشد حسین شاہ گردیزی کر رہے تھے کی جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی گئی جسکو متفقہ طور پر منظور کرتے مطالبہ کیا کہ سویڈن حکومت مسلمانوں کی دل آزاری پر معافی مانگے اور اور اس گھناؤنے فعل کو انجام دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے ورنہ مسلم حکمران سویڈن سے سفارتی تعلقات ترک کر کے سفیر کو ملک بدر کریں اجلاس میں اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا گیا وہ مسلمان اور انکے مقدسات کے بارے میں دوہرا معیار ختم کر کے اس واقعہ کا نوٹس لے۔اجلاس میں عشرہ عظمت قرآن کے حوالے پنجاب بھر ریلیوں اور کانفرنسز کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں پیر سید ضمیر الحسن کو ناظم اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان سید احسان گیلانی نے کہا مسلم امہ متحد ہو کر ان چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے اجلاس میں پیر شبیر احمد شفیع نظامی، سرپرست اعلیٰ ضلع لاہور حکیم سرور حسین زاہد قادری، سید احسن رضا عرفانی، محمد رمضان نواز مغل، محمد قاسم گورائیہ و دیگر نے شرکت کی۔