گستاخانہ واقعات سے بین المذاہب کشیدگی بڑھے گی،چوہدری اسلم گل

گستاخانہ واقعات سے بین المذاہب کشیدگی بڑھے گی،چوہدری اسلم گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چوہدری محمد اسلم گل نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کسی کے مذہبی جذبات کو بھڑکائیں، اسلام امن کا دین ہے مگر اگر بات ناموس قرآن پر آئے گی تو ہر مسلمان سراپا احتجاج ہوگا۔انہوں نے سویڈن میں ہوئے حالیہ افسوسناک واقعے کے خلاف یوم تقدس قرآن کے موقع پربات کرتے ہوئے کہاکہ ہم بین الاقوامی کمیونٹی کویہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ سویڈن اور اس سے پہلے فرانس میں ہونے والے اسلاموفوبک واقعات جن میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو نشانہ بنایا گیا، قابل قبول نہیں۔ ان واقعات سے بین المذاہب کشیدگی میں اضافہ ہوگا اوریہ ایک عالمی کشیدگی کی طرف بھی جاسکتا ہے۔چوہدری اسلم گل نے اس بات زور دیا کہ پرامن بقائے باہمی کے لئے آپس میں ڈائیلاگ کیا جائے۔

 اور ایک دوسرے کی دل آزاری سے اجتناب کیا جائے۔ مسلمان دنیا کی آبادی کا بڑاحصہ ہیں سو انکا احترام، انکے جذبات کا احترام سب پر لازم ہے، بالکل اسی طرح جس طرح جیسے تمام مسلمانوں پر تمام مذاہب بلکہ تمام بنی نوع انسان کا احترام لازم ہے۔