قرآ ن پاک نے انسانوں کو ایک دوسرے کے حقوق کا درس دیا،پروفیسر خالد محمود
لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے یوم تقدیس قرآن پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چودہ سو سال پہلے جب یورپ سمیت دنیا انسانی حقوق سے نا آشنا تھی تب قرآن پاک کی صورت میں ایسی کتاب نازل ہوئی جس نے دنیا کو نہ صرف انسانیت کے احترام اور ایکدوسرے کے حقوق کا درس دیا بلکہ حیوانات کا بھی خیال رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کئی سائنسدان قرآن کریم میں کائنات کے بارے علم سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں بھی داخل ہوئے۔
چکے ہیں۔ڈاکٹر خالد محمودنے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص عناصر اسلاموفوبیا کے جذبات بھڑکا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب نفرت انگیز جذبات کے پھیلاؤ کی مذمت کرتے ہیں،ایسی صورت میں اقوام متحدہ کو مذاہب کی توہین کے ایسے واقعات کی مستقل روک تھام کے لئے عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے واقعات میں ملوث افرا د کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے کیونکہ مسلمان کسی بھی صورت قرآن پاک اور نبی کریم? کی حرمت کے خلاف اقدام برداشت نہیں کریں گے۔