الیکشن کمیشن نے افسران کیلئے ای ایم ایس ٹریننگ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے افسران کیلئے ای ایم ایس ٹریننگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 13 تا 26 جولائی افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی، 13 تا 14 جولائی کو 20 پی ایم یو اور آئی ٹی افسران کو ٹریننگ دی جائے گی، دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔17 تا 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی، 24 تا 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلیٰ افسران کو ایک، ایک دن بریفنگ دی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن