ڈسپلن ودیگر خلاف ورزیوں کے الزامات،ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ برطرف

ڈسپلن ودیگر خلاف ورزیوں کے الزامات،ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا نام استعمال کرنے اور دیگر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ کو برطرف کر دیا گیا۔ذرائع سینیٹ سیکر ٹریٹ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ فائقہ عبدالحئی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے، انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے بعد فائقہ عبدالحئی کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا فائقہ عبدالحئی ذاتی سنوائی کے باوجود انکوائری کمیٹی میں لگے الزامات کا دفاع نہ کر سکیں، فائقہ عبدالحئی پر جعلی این او سی، غلط بیانی پر غیر متعلقہ کیڈر میں ضم ہونے اور ڈسپلن کی دیگر خلاف ورزیوں کا الزام تھا۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ فائقہ عبدالحئی پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے نام سے ڈرانے، دھمکانے اور بلیک میل کرنے کا بھی الزا م تھا۔
ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -