بی زیڈ یو کے طلباء کا مسئلہ

بی زیڈ یو کے طلباء کا مسئلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ سیشن کا آغاز گزشتہ اجلاس کے فیصلوں اور سفارشات پر وائس چانسلر کی طرف سے پیش کی گئی تعمیل رپورٹ پر بحث سے کیا گیا۔ ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) میں قانون کے طلباء کو درپیش امتحانات کے مسئلے سے متعلق وائس چانسلر نے کمیٹی کو بتایا کہ اِن طلباء کا مسئلہ حل کرنے کے لیے یونیورسٹی کی ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 15 دن میں نتائج پیش کرے گی تاہم سینیٹر عرفان صدیقی نے معاملے کے حل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر رانا مقبول احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اْمید کی جانی چاہئے کہ یہ ذیلی کمیٹی بی زیڈ یو کے طلباء کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے مسئلے کا حل مزید وقت ضائع کیے بغیر نکال لے گی۔

مزید :

رائے -اداریہ -