ڈیفنس، پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے پرگھریلو ملازم جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس اے کے علاقے میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث گھریلو ملازم جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے فیز ون میں 55 سالہ منصور کو پانی والی موٹر سے کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا ، پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔