فیروز والہ،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور شیخوپورہ روڈ پربائی پاس کے قریب شادی ہال کے باہر دلہا کے دوستوں کی فائرنگ سے ایک شخص محمد ایوب جاں بحق ہو گیا پولیس چیون پورہ کے انچارج مظہرحسین شاہ نے بروقت کارروائی کر کے دولہا اور دلہن کے والد کو حراست میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ بائی پاس کے قریب واقع شادی ہال میں اکبر علی کے بیٹے کی بارات کے موقع پر اس کے دوستوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں گولی قریبی ابادی رفیق پورہ کے رہائشی محمد ایوب کو جا لگی جس سے وہ دم توڑ گیاپولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔