ایس ایس پی عمران کشور کا زیر تفتیش مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی (انٹرنل اکاونٹیبیلٹی)عمران کشورکی زیرِ صدارت انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کا اجلاس منعقدہواجس میں ڈویژنل ایس پیز(انوسٹی گیشن)اورایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔اجلاس میں زیرِ التواءروڈ سرٹیفکیٹس اور زیرِ تفتیش مقدمات نمٹانے کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی (انٹرنل اکاونٹیبیلٹی)عمران کشورنے زیرِ التواءروڈ سرٹیفکیٹس اور زیر ِ تفتیش کیسز کے حوالے سے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ایس ڈی پی اوز کی سرزنش کی اورانہیں کارکردگی بہتر کرنے کی وارننگ دی۔انہوں نے زیرِتفتیش مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے، مقدمات کے چالان کی تکمیل اور روڈ پینڈینسی کے جلد خاتمہ کا حکم دیا اور متعلقہ پراسیکیوٹر ز سے مل کر چالان عدالتوں میں بروقت جمع کروانے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی عمران کشورنے کہاکہ محکمہ پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کا حصول انصاف میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے انویسٹی گیشن ونگ کے افسران و اہلکاران مقدمات کی تفتیش میرٹ، انصاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق کریں ۔
کیونکہ انوسٹی گیشن ونگ کی بہترین کارکردگی سے ملزمان سزا پاتے ہیں اور مظلوم کی داد رسی ہوتی ہے۔