جون میں16 ہزار994 شہری پولیس خدمت مراکز سے مستفید ہوئے

جون میں16 ہزار994 شہری پولیس خدمت مراکز سے مستفید ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹلائزڈ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز میں ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔شہری اپنے قریبی خدمت مرکز یا پولیس موبائل خدمت مرکز سے استفادہ کریں پولیس کے مطابق ماہ جون کے دوران16 ہزار994 شہری پولیس خدمت مراکز سے مستفید ہوئے مجموعی طور پر15ہزار 520 شہریوں کوکریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ گلوبل پورٹل کے ذریعے 233 اوورسیز پاکستانیوں کو بھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ 783شہریوں کو گمشدگی رپورٹ، اندراج کرایہ داری سمیت دیگر سہولیا ت فراہمی کے ساتھ ساتھ 670 شہریوں نے ایف آئی آرزکی نقول کی سہولت سے استفادہ کیا۔ خدمت مراکز پر21شہریوں نے مختلف کرائم رپورٹس کا بھی اندراج کروایا۔ پولیس موبائل خدمت مرکز بھی شہر کے مختلف مقامات پر 2شفٹوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ لاہو ر پولیس کی طرف سے شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ہرممکن اقدام عمل میں لائے ۔ 
جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -