اچھی شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے، اداکارہ ریشم
لاہور فلم رپورٹر) فلمسٹار رےشم نے کہا ہے کہ شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے اوریہ ضروری نہےں کہ شاعر صرف اپنے دل کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ کئی بار وہ کسی اور کے دل کی ترجمانی بھی کررہا ہوتا ہے ،بنےادی طور پر شاعری جذبات کی عکاسی ہوتی ہے جس کو وہ اپنے لفظوں مےں لوگوں کے سامنے لاتا ہے ۔اےک انٹر وےو کے دوران رےشم نے کہاکہ مجھے شعر و شاعری سے بڑا لگاﺅ ہے اور مےں ملک کے نامور شعرا ءکے کلام کو پڑھا بھی ہے ۔مےری لائبرےری مےں فےض احمد فےض سے لے کر احمد فراز جےسے شہرہ آفاق شعرا ءکی کتابےں موجود ہےں ۔مجھے ناصرکاظمی ، احمد فراز اور محسن نقوی نے بھی بڑا متاثر کےا ۔ انہوںنے کہاکہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر لکھ بھی لےتی ہوں ، مجھے ادب سے خصوصی لگاﺅ ہے۔