نئے آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، کسان بورڈ 

نئے آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، کسان بورڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (اے پی پی)پاکستان کسان بورڈ کے نائب صدر میاں ریحان الحق نے کہا ہے کہ نئے آبی ذخائرکی تعمیر کے ذریعے مستقبل کی پانی کی ضروریا ت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں اور بھارت کی طرف سے یکے بعد دیگر درجنوں بڑے و چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتےکہاکہ اگر ہم نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو پاکستان میں پانی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ موجودہ اکثر ڈیموں میں مسلسل سلٹ جمع ہونے سے ان کے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں بھی مسلسل کمی ہو رہی ہے مگر اس صورتحال کے باوجود ماضی میں اس اہم قومی مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی حالانکہ پاکستان کی معیشت کا تمامتر دارومدار اس کی زراعت پر منحصر ہے اور یہی وہ شعبہ ہے جو ملک کو غذائی طور پر خود کفیل بنانے کے علاوہ 60 فیصد آبادی کو براہ راست اور با لو اسطہ طور پر روزگار بھی مہیا کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -