ڈی پی او پاکپتن کو ”عیدی“ دینے پر 3 ٹریفک افسران نوکری سے فارغ

ڈی پی او پاکپتن کو ”عیدی“ دینے پر 3 ٹریفک افسران نوکری سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( کرائم رپورٹر)ڈی پی او پاکپتن کو رشوت دینے کا الزام ثابت ہونے پر 3 ٹریفک پولیس افسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے چند روز قبل نا قص ڈیوٹی کرنے پر ٹریفک افسران کی بازپرس کی اور وارننگ دیتے ہوئے عید الاضحٰی پراپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی‘ ان افسران نے ڈی پی او کو اس کے ریڈر کے ذریعے 250000روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔ انکوائر ی میں ڈی ایس پی ٹریفک پاکپتن سعید احمد، سینئر ٹریفک وارڈن انسپکٹر اعجاز احمد، ٹریفک وارڈن خالد سلیم،ٹریفک اسسٹنٹ فرخ اور ٹریفک اسسٹنٹ خالد شریف مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے۔جس پر ڈی پی او نے ٹریفک وارڈن خالد سلیم،ٹریفک اسسٹنٹ فرخ اور خالد شریف کو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد اور انسپکٹر اعجاز احمد کےخلاف اعلی افسران کو سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے رپورٹ بھجوا دی۔ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ رشوت ستانی میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ڈی پی او پاکپتن

مزید :

صفحہ آخر -