قرآن کی بیحرمتی کرکے سویڈن نے تیسری عالمی جنگ کی بنیادر کھ دی : سراج الحق
جھنگ (مانےٹرنگ ڈےسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک مشورہ کر کے سویڈن کا بائیکاٹ کریں اور سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں ،قرآن کی بےحرمتی کرکے سویڈن نے تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھی ہے۔جھنگ میں تحفظ قرآن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو اسلامی پاکستان بنائیں گے اور ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں گے، حکومت میں آکر ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے،بے روزگاروں کو نوکری ملنے تک روزگار الاو¿نس دیں گے اور اگر موقع ملا تو جماعت اسلامی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کردے گی۔
سراج الحق