وزارت مذہبی امور ہمیں ہمارا حق دے،جمال خان تراکئی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمال خان ترا کئی کی زونل چیئرمین خیبرپختونخوا کامران زیب، فرقان عبدالقادر، چیئرمین سندھ زون کےساتھ مدینہ میں حج آرگنائزر سے ملاقاتیں، ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے لئے تجاویز طلب کیں۔ جمال خان ترا کئی نے اس موقع پر کہا ہم نے ہمیشہ سعودی تعلیمات کی روشنی میں وزا رت مذہبی امور کی زیر نگرانی کام کر کے فخر محسوس کیا ہے وزارت ہمیں ہمارا حق دے،50فیصد کے سٹیک ہولڈر ہیں یکساں بنیادوں پر سلوک کیا جائے۔ پاکستان سے جانےوالے حا جی سرکاری ہوں یا پرائیویٹ سب پاکستانی ہیں ،میں سلام پیش کرتا ہوں ملک بھر کے حج آرگنائزر کو جنہوں نے مشکل حالات میں کامیابی سے حج آپریشن مکمل کیا ہے۔
جمال خان تراکئی