جناح ہاوس ودیگر مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع 

جناح ہاوس ودیگر مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جناح ہاو¿س حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں اکیس جولائی تک توسیع کر دی . عدالت نے تفتیش میں شامل نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا تحریک انصاف کے سربراہ اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سابق وزیر اعظم کے تفتیش میں شامل نہ ہونے ناراضگی کا اظہار کیا ،عدالت نے انہیں روسٹرم پر بلالیا اور ان سے استفسار کیا کہ ابھی تفتیش میں شامل کیوں نہیں ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے وضاحت کی کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اس وجہ سے تفتیش میں شامل نہیں ہوسکے عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ فہرست پیش کریں کہ وہ کب کب عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ وہ ابھی تفتیش میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں عدالت نے باور کرایا کہ قانون پر عمل درآمد ضروری ہے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس ان کی رہائش گاہ پر تفتیش کرلے چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ آج آئی ایم ایف کا وفد ملنے کیلئے آ ریا ہے اس لیے وہ آج تفتیش میں شامل نہیں ہوسکتے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مناسب ہے تفتیش کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر چلے جائیں عدالت نے ہدایت کی کہ وہ 14جولائی کو اپنے خلاف مقدمات کی تفتیش میں شامل ہوں۔
ضمانت توسیع

مزید :

صفحہ آخر -