ملتان ، مینگو فیسٹیول کا افتتاح ، آم کی مارکیٹنگ کو مزید بہتر بنایا جائے : گورنر 

ملتان ، مینگو فیسٹیول کا افتتاح ، آم کی مارکیٹنگ کو مزید بہتر بنایا جائے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ڈی ایچ اے ملتان میں ساتویں مینگو فیسٹیول کا افتتاح کر دیا. تین روزہ مینگو فیسٹیول 2023 کا اہتمام محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ڈی ایچ اے ملتان اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے.اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مینگو سٹالز کابھی وزٹ کیا اور آموں کی مختلف اقسام کو دلچسپی (بقیہ نمبر12صفحہ6پر )
سے دیکھا. وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی راو¿ آصف علی نے آموں کی اقسام اور پیداواری صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کا انحصار زراعت اور صنعت پر ہوتا ہے. اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے. جنوبی پنجاب کی زراعت میں آم کو خصوصی اہمیت حاصل ہے. آم کی برآمد کو بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے. آم کی مارکیٹنگ کو بہتر انداز میں کیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ مینگو فیسٹیول سے آم کی مارکیٹنگ میں مدد ملے گی. وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ڈی ایچ اے ملتان ، مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے مینگو فیسٹیول کا انعقاد احسن اقدام ہے. تحقیق کو فروغ دے آم کی پیداوار کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے. گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے کافی حد تک نکل آیا ہے. اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آرہی ہے. اس سال گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے. حکومت نے بروقت گندم کی امدادی قیمت مقرر کی، جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا. . اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر شعیب کیانی، ڈائریکٹر مینگو ریسرچ سنٹر عبدالغفار گریوال، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان سابق ایم پی اے شوکت بوسن،اور معززین بھی موجود تھے بعدازاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مینگو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بہت پوٹینشل ہے زراعت، صنعت اور کاروبار کے بہت مواقع ہیں. ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ہماری آمدن میں بھی اضافہ ہو گا اور ملک کو زرمبادلہ بھی ملے گا. انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے. پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں جنوبی پنجاب میں یونیورسٹیاں اور دیگر تعلیمی ادارے بنائے گئے. موٹرویز اور ہائی ویز بنائی گئی. یونیورسٹیوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی. جنوبی پنجاب میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 2018 تک ترقی کی راہ پر بہترین طریقہ سے گامزن تھا. اس کے بعد ترقی کے سفر میں رکاوٹ آگئی. اب دوبارہ پھر تعمیر ترقی کا آغاز ہو گیا ہے. گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ مینگو فیسٹیول کے انعقاد سے آم کی مارکیٹنگ کے مواقع پیدا ہوں گے. ہمیں آم کی پیکنگ اور پریزنٹیشن کو بہترین بنانا ہیں. آم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے. تاک دنیا بھر میں ہم اپنے آموں کی مارکیٹنگ کر سکیں. گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اندر بھی آموں کی طرح مٹھاس پیدا کرنی چاہئیے . افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی راو¿ آصف علی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر شعیب کیانی، ڈائریکٹر مینگو ریسرچ سنٹر عبدالغفار گریوال نے بھی خطاب کیا آم کی پیداوار اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا. بعدازاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ڈی ایچ اے ملتان میں 4 ایکڑ پر مشتمل مینگو میوزیم اینڈ بوٹینیکل گارڈن کا سنگ بنیاد رکھا.