جلاو گھیراوکیس، اسد عمر ‘شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میںتوسیع
لاہور( نامہ نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمدبٹر نے 9 مئی جلاو¿ گھیراو¿ کیس میں اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں21 جولائی تک توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کوشامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر )
کے مقدمہ میں درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ایڈیشنل سیشن جج نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت کی تو سابق وزیر خارجہ کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ دلائل دیئے عدالت نے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا شاہ محمود قریشی کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پولیس نے 26 گھنٹے تاخیر سے مقدمہ درج کیا اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ایک نہیں میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس لیے افواہوں پر کان نہ دھریں، آئی ایم ایف کے وفد سے ا?ج تحریک انصاف کے سربراہ کی ملاقات ہوگی، اپنا مو¿قف آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے، کچھ ان کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے، میں بھی ملاقات میں شامل ہوں گا۔
شاہ محمود