بہاولپور، ایف آئی اے ٹیم کا آپریشن ویز ا فراڈ،ایجنٹ گرفتار، تفتیش شروع
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور عدنان احمد لوھانی کی کاروائی‘ شہریوں سے ویزا کے بہانے فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار کرلیا ملزم اظہر نے عمان جانے کیلئے 7 جعلی ورک ویزے دے دیئے جس پرشکایت کنندگان اپنے ویزا کی حفاظت(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
کیلئے پروٹیکٹر آفس گئے تو وہاں پر ویزے جعلی نکلے۔ ملزم ویزوں کی مد میں دس لاکھ روپے غبن کر چکا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔