بی آئی ایس پی،شجاع آباد میں ریٹیلرز کی لوٹ مار، خواتین کا احتجاج
شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رٹیلروں کی شجاع آباد میں لوٹ مار جاری ہے خواتین سے پیسے دینے کے عوض ایک ہزار فی کس رشوت لینے کا انکشاف ہوا یے ریٹیلروں نے اپنے ٹاٹ رکھے ہوئے ہیں خواتین سے مک مکا کے بعد انہیں رقم دی جاتی ہے رشوت نہ دینے والی خواتین کو کئی کئی روز چکر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
لگوائے جاتے ہیں آخر کار تنگ آکر خواتین تنگ آکر رشوت دینے پر مجبور ہو جاتی ہیں رشوت دینےوالی خواتین سے فی کس ایک ہزار لے کر شناختی جمع کر لئے جاتے ہیں اور انہیں خواتین کو بلا کر بائیو میٹرک کرنے کے بعد رقم ادا کی جاتی ہے پیسے نہ دینے والی خواتین سارا دن انتظار کرتی بغیر پیسے لئے واپس گھروں کو لوٹ جاتی ہیں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے ریٹیلروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیلئے