فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک،صحت دشمن مافیا کا گھیراتنگ، جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک،صحت دشمن مافیا کا گھیراتنگ، جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر)حافظ جمال روڈ ملتان میں ملک شاپ کو فیٹ اور قدرتی غذایت کی کمی پائے جانے، فریزر میں گندگی پائے جانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح کہچری بازار خانیوال میں کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک نمک کا استعمال کرنے پر فوڈ پوائنٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے علاہ بگڑ پل کبیر والا میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیا فروخت کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید نادرا آفس میلسی میں خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، کچن ایریا (بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر ریسٹورنٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مزید برآں لڈن میں کھویا یونٹ کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن میں متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ،معیار بہتر نہ ہونے پر ملک شاپس،آئس فیکٹریز اور ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد،97 لٹر غیر معیاری دودھ تلف، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری کو برف کے بلاکس میں مردہ مکھیاں پائے جانے،پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ خان گڑھ بائی پاس مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو دودھ کی بوتلوں میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید بہاولپور میں کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر ریسٹورنٹ کو 17ہزار جبکہ 2 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام تک صحت بخش خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔