میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،65صارفین کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،65صارفین کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز ر پورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں 65صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔87ہزار333 یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔63بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں پولیس اسٹیشنوں کو بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق6جولائی2023 کو ملتان سرکل میں 7 بجلی چور وں(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
 کو213400روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 4بجلی چوروں کو34000روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو 375000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 3 صارفین کو23090روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 2 بجلی چوروں کو30000روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 18صارفین کو477000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 6بجلی چوروں کو 149839روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 7صارفین کو 130000روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 9بجلی چوروں کو 775164روپے جرمانہ عائد کیاگیا