پی ٹی آئی رہنماﺅ ں کی عوامی رابطہ مہم ٹھنڈی، کارکنوں میں تشویش
میلسی (نامہ نگار)حکومت کی جانب سے متوقع ردعمل کی بنا پر پی ٹی آئی کے ضلع بھر کے اراکین اسمبلی میں 90 فیصد کارکنوں سے اس بار عید مل سکے نہ عوامی رابطہ مہم میں شامل رہے میلسی میں ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی ۔سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی کی جگہ ان کے بھائی عالم گیر خان کھچی کارکنوں کے ساتھ کچھ دیر موجود رہے مگر جس نہی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
انہیں سکیوریٹی اداروں کے افراد کی فدہ کی جانب آنے کی اطلاع ملی ۔وہ چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق کھچی گروپ کے کارکنوں نے ماضی میں پولیس کے آنسو گیس شیلنگ کا مختلف اوقات میں مقابلہ کیا پے مگر سیکیوریٹی اہلکاروں کو احترام ملتا ہے ۔ادھر سابق ضلع ناظم ممتاز خان کھچی کے صاحبزادے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی جو پی پی پی میں شامل ہوئے فدہ میں کھچی گروپ کا نظام چلا رہے ہیں اور شہزاد خان کھچی تحصیل بھر میں رابطہ عوام مہم کے لیے جا رہے ہیں اور اپنے کزنز کی غیر موجودگی محسوس نہیں ہونے دے رہے ۔پٹھان گروپ کے محمود حیات خان سابق ایم این اے ،منیس گروپ کے سعید احمد خان منیس اور ارائیں گروپ کے سربراہ میاں ماجد نواز ارائیں کے عوامی رابطوں سے سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہوا ہے۔