سیلاب کا خدشہ،کمشنر ڈیرہ کا دوآبہ بند کا معائنہ، ملاقاتیں

 سیلاب کا خدشہ،کمشنر ڈیرہ کا دوآبہ بند کا معائنہ، ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار) کمشنر ڈی جی خان و چیئرمین ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارہ کی بہتری کےلئے مشاورت سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں ادارہ کے نظم و ضبط، اکیڈمک اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل و توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بورڈ آف گورنرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان ایک ٹرسٹی ادارہ ہے۔(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
ادارہ کی تعلیمی ساکھ کی بحالی کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔بچوں کا ادارہ چھوڑ کر جانا ہم سب کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی بہتری کےلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔اساتذہ اور سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری اور کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پرنسپل کرنل ریٹائرڈ آصف سلیم نے ادارہ سے متعلق بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش،اے سی جی حیات اختر،فیض اللہ ترین،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ واجد،پروفیسر محمد صادق، مرزا ظفر اقبال،محمد عارف ایڈووکیٹ،سلیم کوثر ایڈووکیٹ اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین موجود تھے۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی سی مظفرگڑھ کے ہمراہ دریائے چناب پر دوآبہ بند کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور ان میں انتظامات کا جائز ہ بھی لیا کمشنر نے کہاکہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائے ،متعلقہ محکموں کی طرف سے حساس علاقوں کا مشترکہ سروے اور فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں ، نشیبی اور حساس علاقوں سے آبادی کے بروقت انخلاءکیلئے تیاریاں مکمل کی جائیں۔کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشیر نے چناب کنارہ پارک کا بھی دورہ کیا