بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہمی پر پابندی عائد کردی ہے ۔ مذکورہ آرڈر 15 جولائی سے نافذ عمل ہوگا ڈپٹی کمشنر نے بڑھتے حادثات کی روک تھام کیلئے پٹرول پمپ مالکان کو حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں صرف ہیلمٹ پہننے والے موٹر سائکل سوار پٹرول حاصل کرسکیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پٹرول پمپس کو سیل کیا جائے گا۔