ریڈیو پاکستان ملتان،نعیم اکبر کھوسہ کی بطور سینئر پروڈیوسر 18ویں گریڈ میں ترقی

ریڈیو پاکستان ملتان،نعیم اکبر کھوسہ کی بطور سینئر پروڈیوسر 18ویں گریڈ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر) ریڈیو پاکستان ملتان کے کہنہ مشق پروڈیوسر نعیم اکبر کھوسہ کی بطور سینئر پروڈیوسر 18 ویں گریڈ 
(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )

میں ترقی ہو گئی ۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ھے۔ ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے نعیم اکبر کھوسہ نے 2015 میں ریڈیو پاکستان کو بطور پروڈیوسر جوائن کیا اور 2016 سے ریڈیو پاکستان ملتان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے ریڈیو پاکستان ملتان کے مختلف پروگراموں میں اپنے جوہر دکھائے اور ہر پروگرام کو بلندیوں کی نئی منزل تک پہنچایا۔ آپ نے کرن سویر، بلوچی پروگرام روش، اتم کھیتی، جمہور دی آواز ، رو روہی تھل دمان، نوجوانوں کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ریڈیو پاکستان ملتان کی نمائندگی کی اور جدید پلیٹ فارم پر اپنے اسٹیشن کا لوہا منوایا۔اس وقت آپ بطور سینئر پروڈیوسر ایف ایم 101 ملتان پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ساتھ میں سوشل میڈیا اور پوڈکاسٹنگ پر کام بھی کر رہے ہیں۔ترقی ملنے پر سماجی و عوامی حلقوں کی طرف سے ان کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے